• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے متعلق بڑا اعتراف کرلیا

Aug 22, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات فردوس عاشق  نے اعتراف کیاہے کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتی تھی ۔

اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 52فیصد نوجوان آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، بدقسمتی سے اسلام کو دہشتگردی سے منسلک کیا جارہا ہے ، اسلام کا اصل چہرہ امن اور سلامتی کاہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے نوجوانوں نے صرف قتل وغارت گردی دیکھی ہے ، کشمیریوں کو کرفیوزدہ علاقے میں انتہا پسندی کی سوچ نے جکڑ رکھاہے ، ہمیں کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی بھی اچھا یا برا معاشرتی عمل چھپ نہیں سکتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتی تھی ۔