• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی

Nov 27, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے پرویز مشرف اور وفاقی حکومت کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔
گزشتہ روز عدالت نے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کو متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ فیئر ٹرائل کا حق ہر ملزم کو حاصل ہے، پرویزمشرف اس کیس میں مفرور اور اشتہاری ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جانا ہے تاہم خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکنے کیلئے پرویز مشرف اور وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔