• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا صدرپاکستان پبلک سرونٹ ہیں؟چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اٹارنی جنرل سے استفسار

Nov 27, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا صدرپاکستان پبلک سرونٹ ہیں؟اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان پبلک سرونٹ نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا صدرپاکستان پبلک سرونٹ ہیں؟اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان پبلک سرونٹ نہیں ہوتا۔