لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیاہے جبکہ اس کے ساتھ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی تعویض کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وقاریونس کو تین سال کیلئے باولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے ، چھ ایسوسی ایشنوں کے کوچز بھی سلیکٹرز ہوں گے ، جن میں ارشد خان ، اعظم خان ، عبدالرحمان ، اعجازجونیئر ، محمد وسیم اور کبیر خان شامل ہیں ۔