بورےوالا ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل طفیل گجر کی جانب بورےوالا کے صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی اور ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل طفیل گجر نے ملاقات میں علاقہ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور صحافیوں سے تعاون کی اپیل کی۔ صحافیوں نے انہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے تعاون کی بھرپور یقین دھانی کروائی۔ اس ملاقات میں بابا محمد ریاض ، ڈاکٹر طالب حسین ، شبیر فریدی ، شفیق عاشر ، سردار وسیم ڈوگر ، محسن مغل ، ڈاکٹر امجد حسین ، شیخ فاروق ، سید شاہد شاہ ، نغمانہ نسرین اور ملک نعیم شامل تھے۔۔