• Sat. Jul 27th, 2024

” صبح اٹھی تو سارا مسئلہ ہی حل ہو چکا تھا “ معروف امریکی گلوکارہ ” ٹیلر سویفٹ “ نے پاکستانی لڑکی عائشہ کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی

Aug 23, 2019

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں زیر تعلیم پاکستان طالبہ کو اپنی پسندیدہ گلوکارہ ” ٹیلر سویفٹ “ کی جانب سے زندگی کا سب سے بہترین تحفہ مل گیاہے جس کے ذریعے و ہ اب اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ خرم نامی پاکستانی طالبہ کی گلوکارہ ٹیلر سویفٹ سے ملاقات ایک سال قبل اس وقت ہوئی جب وہ ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ کر رہی تھی تاہم یہ ایک مزاح سے بھر پور یاد تھی ، جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی تاہم عائشہ اور اس کا خاندان جس وقت فیس دینے کیلئے تگ و دو کر رہا تھا اور طالبہ نے آن لائن لوگوں سے مدد کیلئے بھی اپیل کر دی ۔

عائشہ خرم کا کہنا تھا کہ میرے لیے اپنی ٹیوشن فیس دینا بہت مشکل ہو گیا تھا ، وہ بہت زیادہ تھی ، میری ایک دوست نے مجھے آن لائن مدد کی درخواست کرنے کیلئے کہا اور میں نے ایسا ہی کیا ، جب میں اگلی صبح اٹھی تو میرے تمام مسائل حل ہو چکے تھے ۔عائشہ کا کہناتھا کہ مجھے آن لائن نوٹیفکیشن آیا کہ پیسے منتقل ہو چکے ہیں جو کہ ٹیلر نے کیے تھے ، امریکی گلوکارہ نے میرے اکاﺅنٹ میں چھ ہزار 386ڈالر منتقل کیے جس کے ساتھ ایک پیغام بھی درج تھا ” عائشہ !لڑکی اپنی تعلیم جاری رکھو ، مجھے تم سے پیا ر ہے “ ۔

عائشہ کا کہناتھا کہ یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی اہم تھا میں ان جذبات کو لفظوں میں سماءنہیں سکتی ، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا ، میں اس پر یقین ہی نہیں کر پا رہی تھی ، یہ ایک سرپرست فرشتے کی طرح کا تھا۔