• Sun. Sep 8th, 2024

پاکستان کے 21 سالہ نوجوان اسد علی نے یورپ کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایلبرس سر کر دی

Aug 23, 2019

کراچی، 23 اگست۔ پاکستان کے 21 سالہ نوجوان اسد علی نے یورپ کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایلبرس سر کر دی۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان نے اپنی منزل پر پہنچ کر پاکستان کا پرچم آویزان کیا اور اس کامیابی کو کشمیر کے عوام کے نام کر دیا۔ مائونٹ ایلبرس کی اوچائی ساڑھے اٹھارہ ہزار فٹ سے زائد ہے جو روس کے جنوب میں واقع ہے۔ اس چوٹی کا شمار سیون سمٹ میں ہوتا ہے جسے سر کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگتا ہے۔ اس ایکس پیڈیشن مین پاکستانی نوجوان کے ساتھ سائوتھ افریقہ ، جاپان ، اٹلی اور مقامی کوہ پیماء نے حصہ لیا۔