• Sat. Dec 9th, 2023

ملک میں سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےمحرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالہ سےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا حساس جلوسوں کے روٹس کا خود جا کر پیدل وزٹ

ByNews Time

Aug 23, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں محبت اخوت صبر و استقامت برداشت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے شہادت حضرت امام حسین پوری امت کے لئے نہایت عقیدت و احترام کے ایام ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام مسلمانوں کا آپس میں متحد ہونا بے حد ضروری ہے. محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرم کے حساس جلوسوں کے روٹس کے وزٹ کے دوران کیا.

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ خود جا کرمحرم الحرام کے حساس جلوسوں کے روٹس کاپیدل وزٹ کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر طارق پرویز, ایس ایچ او دانیوال, انچارج سکیورٹی, تاجران, میڈیا اور دیگر انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام کی مشاورت سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے تاکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے. ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوہدایت کی گئی کہ وہ جلوس کے راستہ میں آنے والی دکانات اور سبیل لگانے والوں سے سرٹیفکیٹ لیں اور تمام روٹس کا وزٹ کریں اور جہاں بھی سی سی ٹی وی کیمرہ جات لگانے کی ضرورت ہو اس کی تفصیل مہیا کی جائے تاکہ انتظامیہ کی مدد سے جلوسوں کے روٹس پر کیمرہ جات تنصیب کئے جائیں. ڈی پی او وہاڑی نے مزید کہا محرم الحرام کے دوران پرامن ماحوال کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی اور سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *