• Sat. Jul 27th, 2024

پاکستان کے معروف پاپ بیند اسٹرنگز نے نیا گیت ‘ ہم آئے’ ریلیز کردیا

Aug 23, 2019

غلام مصطفے عزیز / کراچی

پاکستان کے معروف پاپ بیند اسٹرنگز نے نیا گیت ‘ ہم آئے’ ریلیز کردیا

کراچی، 23 اگست ۔ ملک کے سب سے مشہور و معروف فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود کی سربراہی میں پاپ بینڈاسٹرنگز نے اپنا نیا گیت ‘ہم آئے’ مداحوں کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے ریلیز کردیا۔ ‘ہم آئے’ رواں سال پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے فائنل کے موقع پر ریلیز کیا گیا، جس میں اسٹرنگز نے شائقین کے جوش و خروش اور تالیوں کی گونج میںگیت کو اسٹیج پر پرفارم کیا ۔ گیت کے بول انور مقصود نے لکھے ، اس گیت میں قوم میں بھائی چارگی اور یگانیت کا مضبوط پیغام ہے۔ اس پر جوش گیت، جاندار آوازاور بینڈ ممبران کی بہترین موسیقی کی کمپوزیشن سے شائقین جھوم اٹھیں گے۔ اس موقع پر بینڈ ممبران کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12ماہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ ہم نے اپنے نئے البم ’30’ سے 7گھانے ریلیز کئے۔ تاہم ‘ہم آئے’ اسٹرنگز کے لئے ایک نئی شروعات ہے اور ہم شائقین کا ردعمل جاننے کیلئے بے تاب ہیں۔ یہ گیت بہت پر جوش ہے اور ہمیں اس کو اسٹیج پر پرفارم کرنے میں بہت لطف آیا۔ اسٹرنگز اپنی دھن اور تال کی وجہ سے مشہور ہے، ، انور مقصود کی بہترین شاعری جو بینڈ کے یکجا ہونے سے اس کے گیت لکھ رہے ہیں،فیصل کپاڈیہ کے ساتھ جو مرکزی گلوکار ہیں بلال مقصود دھنیںترتیب دیتے ہیں، گٹار بجاتے اور اکثر گاتے بھی ہیں۔ بینڈ نے اب تک دنیا بھر میں 25ملین سے زائد البم فروخت کئے۔ ان کے مداحوں کی بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی تعدادموجود ہے۔