• Sat. Jul 27th, 2024

چوتھی نیشنل سینئر وجونیئر مینز اینڈ ویمنز سائیکل ریس کا آغاز

Aug 23, 2019

کراچی، 23 اگست۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام بائیکستان کرینک ایڈیکٹس کے اشتراک سے کراچی میں منعقدہ چوتھی نیشنل سینئر وجونیئر مینز اینڈ ویمنز سائیکل ریس کا آغاز کراچی میں ہوگیا۔ پہلے روز منعقد چار ایونٹ میں میزبان ٹیم نے دو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی پہلی انٹری کو یادگار گار بنادیا۔علی الیاس نے 37کلو میٹر پر مینز ایلیٹ ٹائم ٹرائلزا
ور 25کلو میٹر پر مشتمل مینز جونیئر ٹائم ٹرائلز میں ابراہیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پہلے روز چار ایونٹس کھیلے گئے ۔ تین روزہ چیمپئن شپ کے پہلے روز پہلے ایونٹ میں جو کہ 25کلو میٹر پر محیط ویمنز ایلیٹ ٹائم ٹرائلز کا تھا، اس ایونٹ میں آرمی کی رضیہ یونس نے مقرر فاصلہ تیس منٹ آٹھ سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ، واپڈا کی نائیلہ بانو نے تیس منٹ 33اشاریہ 59سکینڈ طے کرکے دوسری اور بائیکستان کرینک ایڈیکس کی کنزا ملک نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ کنزا نے فاصلہ تیس منٹ چالیس اشارئیہ تیرہ سیکنڈ طے کیا۔ پہلے روز دوسرا مقابلہ 37کلو میٹر پر محیط مینز ایلیٹ ٹائم ٹرائلز کا تھا جس میں کراچی میں قائم پی سی ایف سے منسلک پاکستان کے پہلے پروفیشل کلب بائیکستان کرینک ایڈیکٹس کے علی الیاس نے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ اپنے کلب کے پہلے گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔علی الیاس نے یہ فاصلہ 48منٹ 28اشاریہ 9سکینڈ میں طے کیا ۔اس ریس میں آرمی کے ارسلان نے 21سکینڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تیسری پوزیشن سوئی سدرن گیس کے محسن خان نے ایک منٹ کے فرق سے حاصل کی ۔ اس ریس میں 20شرکاءنے شرکت کی۔پہلے روز ہونے والا تیسرے ایونٹ میں 25کلو میٹر پر مشتمل مینز جونیئر ٹائم ٹرائلز ریس کا تھا، جس میں بھی اس ایونٹ کی میزبان ٹیم بائیکستان کرینک ایڈیکٹس کے ابراہیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ ابراہیم نے مطلوبہ فاصلہ 25منٹ 25اشاریہ 45سکینڈ میں طے کیا۔ اس ایونٹ میں واپڈا کے تنزیل خان نے 25 منٹ اور 51اعشاریہ 48سکینڈ کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ جبکہ تیسری پوزیشن آرمی کے حبیب اللہ نے اپنے نام کی، جنہوں نے ہہ فاصلہ26 منٹ اور28اعشاریہ12 سیکنڈ میں طے کیا۔ اس ریس میں 10شرکاءنے شرکت کی۔ پہلے روز کھیلا جانے والا چوتھا ایونٹ 30 کلو میٹر سیٹیریم ویمن ایلیٹ کا تھا جس میں پاکستان واپڈا نائلہ بانو نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستان آرمی کی خاتون ایتھلیٹ ندا نے دوسری اور واپڈا کی رضیہ حنیف تیسرے نمبر پر رہیں۔