• Mon. Sep 16th, 2024

پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سافٹ بال ایشیئن کوچنگ کلینک کا آغاز ہوگیا

Aug 23, 2019

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سافٹ بال ایشیئن کوچنگ کلینک کا آغاز ہوگیا،انٹرنیشنل سافٹ بال انسٹرکٹر مائیک ایلن کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اسپورٹس جرنلسٹس کی سافٹ بال میں دلچسپی اور ان میں اس کھیل کو سیکھنے کی لگن دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ کوچنگ کلینک کے افتتاحی روز سجاس کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس کے لیئے بھی ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ولڈ سافٹ بال فیڈریشن کے تحت کراچی جیمخانہ میں تین روزہ کوچنگ کلینک کا اہتمام کیا گیا ہے۔کوچنگ کلینک کی میزبانی پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کررہا ہے۔۔ کلینک کے افتتاحی روز اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے اشتراک سے کھیکوں کی کورج کرنے والے صحافیوں کے لیئے بھی ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ سیشن کا مقصد سافٹ بال کے قوانین اور اس کھیل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ اسپورٹس جرنلسٹس کی سافٹ بال کی رپورٹنگ پر گرفت مزید مضبوط ہوسکے۔ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذیشان مرچنٹ نے سافٹ بال کے قوانین اور اس کھیل کے آغاز کے حوالے تفصیلی لیکچر دیا۔ اس موقع پر کنیڈا سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل انسٹرکٹرمائیک ایلن اور ملائیشیا سے آئے ہوئے انسٹرکٹرز حنفا حامد اور نور حاجر نے بھی سافٹ بال کے قوانین اور کھیلنے کے طریقہ کار سے آگاہی دی، مائیک ایلن نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کی اس میں دلچسپی اور کوچنگ کلینک میں شرکت سے بہت متاثر ہواہوں یہ جان کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں کہ سجاس اسپورٹس جرنلسٹس کے اسکلز ڈویلیمپنٹ کے لیئے کام کررہی ہے درحقیقت کسی بھی کھیل کو مقبول۔بنانے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، وہ وقت دور نہیں جب سافٹ بال پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہوگا۔۔ سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم نے کہا کہ سیکھنے اور سکھانے کا عمل زندگی کے ساتھ ہمیشہ جڑا رہتا ہے۔ پاکستان میں غیرملکی انسٹرکٹرز کا آنا ہم سب کے لیئے اور دنیا کے لیئے ایک اچھا پیغام ہے۔ کوچنگ کلینک میں سجاس کے ممبران اور نان ممبران سمیت 40 سے زیادہ اسپورٹس جرنلسٹس نے شرکت کی۔ اختتامی سیشن کے موقع پر سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میں انٹرنیشنل کوچنگ کلینک کے انعقاد سے دنیا جان گئی ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے۔ ہمارے کھلاڑی کسی برے سے برے حالات میں مایوس نہیں ہوتے اور یہ ہی ہماری کامیابی ہے، سجاس کا کوچنگ کلینک کا حصہ بننا ثابت کرتا ہے کہ ملک کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے کے لیئے آرگنائزر اور اسپورٹس جرنلسٹس ایک پیج پر ہیں،
سافٹ بال فیڈریشن کے صدر حیدر لہری، سیکریٹری آصف عظیم نے بھی خطاب کیا،کلینک کےاختتام پر جرنلٹس میں سرٹیفکٹس تقسیم کیئے گئے
سیشن کا مقصد سافٹ بال کے قوانین اور اس کھیل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ اسپورٹس جرنلسٹس کی سافٹ بال کی رپورٹنگ پر گرفت مزید مضبوط ہوسکے۔ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذیشان مرچنٹ نے سافٹ بال کے قوانین اور اس کھیل کے آغاز کے حوالے تفصیلی لیکچر دیا۔ اس موقع پر کنیڈا سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل انسٹرکٹرمائیک ایلن اور ملائیشیا سے آئے ہوئے انسٹرکٹرز حنفا حامد اور نور حاجر نے بھی سافٹ بال کے قوانین اور کھیلنے کے طریقہ کار سے آگاہی دی، مائیک ایلن نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کی اس میں دلچسپی اور کوچنگ کلینک میں شرکت سے بہت متاثر ہواہوں یہ جان کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں کہ سجاس اسپورٹس جرنلسٹس کے اسکلز ڈویلیمپنٹ کے لیئے کام کررہی ہے درحقیقت کسی بھی کھیل کو مقبول۔بنانے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، وہ وقت دور نہیں جب سافٹ بال پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہوگا۔۔ سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم نے کہا کہ سیکھنے اور سکھانے کا عمل زندگی کے ساتھ ہمیشہ جڑا رہتا ہے۔ پاکستان میں غیرملکی انسٹرکٹرز کا آنا ہم سب کے لیئے اور دنیا کے لیئے ایک اچھا پیغام ہے۔ کوچنگ کلینک میں سجاس کے ممبران اور نان ممبران سمیت 40 سے زیادہ اسپورٹس جرنلسٹس نے شرکت کی۔ اختتامی سیشن کے موقع پر سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میں انٹرنیشنل کوچنگ کلینک کے انعقاد سے دنیا جان گئی ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے۔ ہمارے کھلاڑی کسی برے سے برے حالات میں مایوس نہیں ہوتے اور یہ ہی ہماری کامیابی ہے، سجاس کا کوچنگ کلینک کا حصہ بننا ثابت کرتا ہے کہ ملک کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے کے لیئے آرگنائزر اور اسپورٹس جرنلسٹس ایک پیج پر ہیں،
سافٹ بال فیڈریشن کے صدر حیدر لہری، سیکریٹری آصف عظیم نے بھی خطاب کیا،کلینک کےاختتام پر جرنلٹس میں سرٹیفکٹس تقسیم کیئے گئے