• Sun. Sep 8th, 2024

تیسرا ٹیسٹ، انگلش بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 45 رنز پر 6 کھلاڑی آﺅٹ، 134 رنز کا خسارہ باقی

Aug 24, 2019

لیڈز (نمائندہ خصوصی) ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جس نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 179 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنائے ہیں اور اسے مزید 134 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور صرف 45 کے مجموعی سکور پر ہی اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جو ڈینلی نے سب سے زیادہ 12 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روری برنز 9، جیسن روئے 9، جو روٹ 0، بین سٹوکس 8 اور جونی بیرسٹو 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے جبکہ جیمز پیٹنسن نے 2 اور پیٹ کومنز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ مارنوس لابوشاجنے نے سب نے زیادہ74 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔