• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈاکووں کی فائرنگ سے1 پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا

Aug 24, 2019

(انضمام الحق)وہاڑی ایریا رپورٹر.
ڈاکووں کی فائرنگ سے1 پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا

یہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ 3ایل نہر کے قریب پیش آیا جہاں دریائی پولیس پوسٹ پر تعینات پولیس کانسٹیبل شاکر جوئیہ اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر کی طرف آرہے تھے کہ راستہ میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لر موٹرسائیکل چھینی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل شاکر جوئیہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ڈاکو موٹرسائیکل نقدی چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی