• Thu. Sep 19th, 2024

عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کس نے کرایا؟ ٹرمپ کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Jan 1, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کو ایرانی سازش قرار دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ایک امریکی ٹھیکیدار کو قتل کیا اور کئی کو زخمی کیا، ہم نے بھرپور جواب دیا اور ہم ہمیشہ ہی ایسا کریں گے، اب ایران نے عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہیں اس کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی سفارتخانے کی حفاظت کیلئے عراق اپنی سکیورٹی فورسز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرے گا اور ایسا کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افرادنے امریکی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا ۔ امریکا کے خلاف شدید احتجاج کے دوران امریکی پرچم نذرآتش کیے گئے ۔اس دوران سکیورٹی کیمرے تور دیئے گئے ،مظاہرین امریکا مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

مظاہرین جمعہ کو امریکی بمباری میں ہلاک ہونے والے دودرجن پیراملٹری فائٹرز کی ہلاکتوں پر برہم تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ عراق میں موجود امریکی سفارتخانہ بند کیاجائے۔