• Thu. Sep 19th, 2024

پاکستان کی حرکت پر غصہ؟ ملائیشیاءنے اپنے دروازے تمام بھارتیوں کے لئے مکمل کھول دئیے

Jan 1, 2020

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کوالالمپور میں شرکت نہ کرنے پر پاکستان پر غصہ ہے یا سیاحت کے فروغ کی کوئی حکمت عملی، کہ ملائیشیاءنے بھارتی شہریوں پر ملک کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملائیشیاءنے 2020ءکا پورا سال تمام بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد کوئی بھی بھارتی شہری بغیر ویزے کے ملائیشیاءجا سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کو بھی ملائیشیاءنے یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملائیشین حکومت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”2020ءمیں چینی اور بھارتی شہری بغیر ویزے کے ملائیشیاءآسکتے ہیں اور وہاں 15دن تک بغیر ویزے کے ہی قیام کر سکتے ہیں۔ وہ الیکٹرانک ٹریول رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ملائیشیاءآئیں گے۔“ رپورٹ کے مطابق کوئی شخص انفرادی حیثیت میں بھی اس سسٹم کے ذریعے ملائیشیاءجا سکتا ہے اور ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے بھی۔ تاہم چینی اور بھارتی شہری بغیر ویزے کے کچھ مخصوص ایئرپورٹس یا انٹری پوائنٹس کے ذریعے ملائیشیاءمیں داخل ہوسکیں گے اور واپس جا سکیں گے۔ ان لوگوں کے پاس مذکورہ سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کا ثبوت، 15دن قیام کے خرچ کے لیے مناسب رقم اور ریٹرن ٹکٹ ہونا لازمی ہو گا۔