• Tue. Jun 25th, 2024

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کافضائی حملہ ناکارہ بنا دیا گیا

Aug 25, 2019

دمشق(نمائندہ خصوصی)شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی خبر ایجنسی کا کہناہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیاگیا، شامی ایئر ڈیفنس نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا،جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کامقصداسرائیل پرایرانی ڈرون حملے کامنصوبہ ناکام بناناتھا، دمشق کے جنوب مشرقی قصبے اقربہ میں ایرانی تنصیبات کونشانہ بنایا،شام سے القدس فورس شمالی اسرائیل میں اہداف کونشانہ بناناچاہتی تھی۔