• Sat. Dec 9th, 2023

نکاح کے بعد عماد وسیم کی دلہن کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

ByNews Time

Aug 25, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹرز نے زندگیوں کی نئی اننگز کا آغاز کرنا شروع کردیا ،حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جبکہ شاداب خان کی بھی جلد شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر زیر گردش ہیں تاہم فی الحال قومی کرکٹر کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا ۔

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *