• Sat. Jul 27th, 2024

سیکریٹری جنرل، ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن داتو بینگ چولو کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

Aug 25, 2019

کراچی، 24 اگست۔۔ ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو (DATO BENG CHOO LOW) نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے برصغیرکے مسلمانوں کو اپنا علیحدہ وطن اور پہچان دی ان خیالات کا ناظہار انہوں کراچی آمد کے بعد بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر حاضری کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف،صدر حیدر خان لہڑی، سیکریٹری جنرل آصف عظیم، نائب صدر محمد زیشان مرچنٹ،مراد حسین ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے داتو بینگ چولو کی مزار قائد آمد پر انہیں پاکستان نیوی کیجانب گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کچھ دیر احتراماّ خاموشی اختیار کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اس موقع پر انہوں نے مزارکے احاطے میں موجود میوزیم کابھی دورہ کیا اور بانی پاکستان کے استعمال میں آنے والی اشیاء کوبہت انہماک سے دیکھا اس موقع پر داتو بینگ چولو کاکہنا تھا کہ پاکستان آنے پربہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور بہت جلد دوبارہ یہاں کادورہ کروں گی یہاں کے لوگ اپنے ملک سے بہت پیار کرنے والے ہیں کھیلوں دلوں کوجوڑتا ہے پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کا روشن مستقبل دیکھ رہی ہوں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل عارف حسن کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرہی ہے اپنے پرتپاک استقبال پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور ان کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کرتی ہوں دریں اثناء ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو کی پاکستان آمد پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، محمدذیشان مرچنٹ اور آصف عظیم نے ان کااستقبال کیا واضح رہے کہ پاکستان میں بیس بال اور سافٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار عالمی تنظیم کی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کادورہ کیا ہے سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو (DATO BENG CHOO LOW) نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے برصغیرکے مسلمانوں کو اپنا علیحدہ وطن اور پہچان دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آمد کے بعد بابائے قوم کے مزار پر حاضری کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف، صدر حیدر خان لہڑی، سیکریٹری جنرل آصف عظیم، نائب صدر محمد زیشان مرچنٹ، مراد حسین ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ داتو بینگ چولو کی مزار قائد آمد پر انہیں پاکستان نیوی کی جانب سے گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کچھ دیر احتراماّ خاموشی اختیار کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ انہوں نے مزارکے احاطے میں موجود میوزیم کابھی دورہ کیا اور بانی پاکستان کے استعمال میں آنے والی اشیاء کوبہت انہماک سے دیکھا۔ اس موقع پر داتو بینگ چولو کاکہنا تھا کہ پاکستان آنے پربہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور بہت جلد دوبارہ یہاں کادورہ کروں گی، یہاں کے لوگ اپنے ملک سے بہت پیار کرنے والے ہیں، کھیل دلوں کوجوڑتا ہے، پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کا روشن مستقبل دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل عارف حسن کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرہی ہے۔ اپنے پرتپاک استقبال پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور ان کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کرتی ہوں۔ قبل ازیں ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو کی پاکستان آمد پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، محمدذیشان مرچنٹ اور آصف عظیم نے ان کااستقبال کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بیس بال اور سافٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار عالمی تنظیم کی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کادورہ کیا ہے۔