• Sat. Dec 9th, 2023

ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل،نیب کا تحقیقات کیلئے شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

ByNews Time

Aug 26, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کیلئے شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، 29 اگست کو نیب ٹیم شہبازشریف کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،29 اگست کو نیب ٹیم صدرن لیگ کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرے گی ۔واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو 23 اگست کو طلب بھی کیا تھا،شہبازشریف نے طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *