• Thu. Sep 19th, 2024

بہت سے لوگ مہوش حیات کو پسند کیوں نہیں کرتے؟ادکارہ نے خود ہی وجہ بتادی

Jan 30, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں تاہم یہ متحرک ہونا کئی بار انہیں مہنگا بھی پڑتا ہے اور لوگ انہیں ان کی عادات مزاج اور انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔مہوش حیات نے انہیں ناپسند کرنے والوں کے بارے میں کہا ہے کہ ہر شخص کا معیار اچھا نہیں ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک خوبصورت تصویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن میں کیا کرسکتی ہوں،ہر شخص کا معیار اچھا نہیں ہوتا۔

مہوش حیات کے ٹویٹ پر لوگوں نے مختلف آرا کا اظہارکیا۔ایمن حیات نے لکھا ’ہم میں سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ آپ کمال ہو،ہمیں آپ جیسے لوگوں کی ہی ضرورت ہے جو پاکستان کی عالمی سطح پرنمائندگی کرسکیں۔بدقسمتی سے ہم میں سے کچھ لوگ ترقی کو پسند نہیں کرتے،ہمیں اس طرح قابل فخر بناتی رہیے“

صلاح الدین نے لکھا ’اتنا گھٹیا ٹیسٹ گھٹیا لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے۔۔۔عقلمند لوگوں کا نہیں۔۔۔فحاشی اپنا کرکاغذ کے ٹکرے جتنے چاہے اکھٹے کر لو لیکن عزت نہیں مل سکے گی‘

فیضان لاکھانی نے لکھا ’اوئے ہوئے ، فلسفلہ حیات، مرزا صاحبہ۔