• Tue. Sep 17th, 2024

تکذیب نکاح کیس، فلم سٹار میرا کے وکیل کے دلائل مکمل

Jan 31, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) تکذیب نکاح اپیل پر فلم سٹار میرا کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے،عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث کےلئے 4 فروری کو طلب کر لیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں فلم سٹار میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے میرا کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث کےلئے 4 فروری کو طلب کر لیا۔

فلم سٹار میرا نے اپیل میں مو¿قف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمان سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے لہٰذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔