• Tue. Sep 17th, 2024

کیا محسن عباس حیدر واقعی غریب ہوگئے ہیں ؟سابقہ اہلیہ نے اصل حقیقت بتا دی

Jan 31, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے کہا ہے کہ محسن عباس حیدر نے بے روزگاری کا بہانہ بنا کر بچے کا خرچہ دینے سے انکار کر رہے ہیں مگر سچ تو یہ ہے کہ وہ مالی طور پر خاصے مستحکم ہیں، اگر نہیں ہیں تو ڈیفنس فیز 6 کے گھر کی اقساط کیسے ادا کر رہے ہیں اور اپنا خرچہ کیسے اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محسن عباس باقاعدگی سے کنسرٹ کر رہے ہیں مگر ان کے پاس بچے کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اداکار نے تصویر کا صرف ایک رخ دکھایا ہے جو کہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے،اداکار نے می ٹو کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ میرے لیے باعث حیرت ہے کیونکہ می ٹو کا میرے اور محسن کے مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر لوگوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ مقدمے سے بری ہو چکے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ ابھی تک عدالت میں ہے جس میں ان پر مجھ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کی وجہ سے دفعہ 506 لگائی گئی ہے۔