• Thu. Sep 19th, 2024

پیشی پر جانے والے پانچ افراد کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا

Jan 31, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ میں پیشی پر جانے والے پانچ افراد کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔واقعہ شیخوپور ہ کے علاقہ صفدر آباد میں پیش آیا جہاں کار پر سوار افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ صفدر آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین عدالت میں پیشی کیلئے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرنے والوں کی شناخت اکرم، شاہد، شکور، شاہ نواز اور خرم کے نام سے ہوئی ہے۔ اسی خاندان کے دوافراد کو کچھ روز قبل بھی قتل کیاگیاتھا جبکہ اس دیرینہ دشمنی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔