• Thu. Sep 19th, 2024

تبدیلی سرکار ایک مرتبہ پھر ناکام، چین میں پھنسے پاکستانی طلباءبرس پڑے

Jan 31, 2020

وہان (نمائندہ خصوصی) تبدیلی سرکار ایک مرتبہ پھر ناکام دکھائی دے رہی ہے اور کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر چین میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی واپس لانے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے وہاں محصور پاکستانی طلبا برس پڑے ہیں جن کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان نے چین کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو چین سے نہیں نکال رہے ہیں۔