• Thu. Sep 19th, 2024

امر یکی صدر کامشرق وسطی امن منصوبہ ،ایرانی صدر نے ایسی بات کر دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مرچیں لگ جائیں گی

Jan 31, 2020

تہران(نمائندہ خصوصی)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے مشرق وسطی امن منصوبے کوگھٹیا قرار دے دیا۔
تسنیم خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے وائٹ ہاوس کی جانب سے مشرق وسطی کے لئے ٹرمپ کی امن تجاویزکیاعلان کے حوالے سے کہا کہ ان بیوقوفانہ کوششوں کی حد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی نام نہاد صدی کی ڈیل اس صدی کا سب سے گھٹیا منصوبہ ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشرق وسطی امن منصوبے کے سیاسی پہلو کا اعلان کیاتھا، اس تجویز کو پہلے ہی فلسطینی متعدد بار مسترد کرچکے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق منصوبے میں یروشلم کو اسرائیل کی غیر منقسم کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےامریکی نام نہاد امن منصوبہ کو خطے اور دنیا کیلئے ایک ڈراؤنا خواب قرار دیا تھا۔