• Thu. Sep 19th, 2024

پاکستان کی ایک اور کامیابی ،برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

Feb 1, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے ۔
میڈ یا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے جبکہ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری تسلیم کی، امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی درست سمت میں مثبت قدم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کےلیے فیملی سٹیشن قرار دیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی پاکستان سے متعلق سفری ہدایت نامہ میں تبدیلی کی ہے۔