• Tue. Sep 17th, 2024

چشتیاں ۔۔نورپورہ سے عثمان اور شاہزیب بعمری 14 سالہ لڑکوں کی گمشدگی کا معاملہ،تھانہ بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی بروقت کا روائی کرتے ہوئے لڑکوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا،

Jan 31, 2020

چشتیاں۔ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کو نادر حسین اور شازیہ نامی خاتون نےاطلاع دی گئی کہ شاہزیب بعمری 14سالہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پڑھنے کے لیے گیا جو واپس نہ آیا جبکہ شازیہ بی بی نے بتایا کہ میرا بیٹا عثمان بعمری 14 سالہ کام کی غرض سے گھر سے گیا واپس نہ آیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں انسپکٹر سلیم بھٹی نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر بچوں کی تلاش شروع کردی۔واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کو دی گئی ۔جنہوں نے وقوعہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی چشتیاں غضنفر عباس اور ایس ایچ او انسپیکٹر سلیم بھٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تلاش کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور قانونی تقاضے بھی پورے کیے جائیں پولیس ٹیموں نے مختلف جگہوں پر بچوں کی تلاش شروع کردی ۔ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 2یوم میں شاہزیب اور عثمان کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا ۔ چشتیاں۔پولیس کی بروقت کو ششوں پر بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے ڈی پی او قدوس بیگ اور بہاولنگر پولیس کا شکریہ ادا کیا……..رانا علی اکبر ایریا رپورٹر نیوز ٹائم چشتیاں