• Tue. Sep 17th, 2024

چنیوٹ: پولیس لائن میں افسران و جوانوں کیلئے سیرت النبیﷺ و اخلاقیات کے موضوع پر درس کا اہتمام کیا گیا

Jan 31, 2020

چنیوٹ: پولیس لائن میں افسران و جوانوں کیلئے سیرت النبیﷺ و اخلاقیات کے موضوع پر درس کا اہتمام کیا گیا

چنیوٹ: سیرت النبی ﷺ اور اخلاقیات کے موضوع پر علماء کرام کی زیرصدارت درس و تدریس کے لیکچر بھی دیے گئے۔

چنیوٹ: لیکچر میں ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر، ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

چنیوٹ: نبی پاکﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ علماء کرام

چنیوٹ: زندگی کے تمام تر پہلوؤں، نجی و سرکاری، سماجی و اقتصادی، غرض ہر شعبہ ہائے زندگی میں رسول اللہ ﷺ کی حیات اقدس ہمارے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔ علماء کرام

چنیوٹ: عوام الناس کی حفاظت کیلئے راتوں کو جاگنے والوں کی ڈیوٹی عبادت سے کم نہ ہے۔ علماء کرام

چنیوٹ: پولیس افسران و جوانوں کو چاہیے کہ اپنے نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام الناس سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔علماء کرام

چنیوٹ: مظلوموں کو فوری انصاف مہیا کریں اور انکی دادرسی کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرکے دنیا و آخرت کو سنواریں۔علماء کرام

چنیوٹ: آخر میں اخلاقیات و سیرت النبیﷺ کے موضوع پر پولیس افسران و جوانوں میں اسلامی کُتب بھی تقسیم کی گئیں۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ