• Tue. Sep 17th, 2024

لوگوں کے مسائل سننے کے لیے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض اور ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی مشترکہ کھلی کچہری

Jan 31, 2020

چنیوٹ( بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرعوامی مسائل سے آگاہی اور انکے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی افسروں کو دادرسی کی ہدایت کی ، کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وجنرل طارق خان نیازی، عمران عصمت،اسسٹنٹ کمشنرزعائشہ یٰسین ، حافظ عمران، فضل عباس، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران، سی اوز میونسپل کمیٹیز و کارپوریشن ،ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، فیسکو،ہائی وے،روڈزو دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہر جمعہ کو باقاعدگی سے کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جا رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرلوگوں کے مسائل سے آگاہی اور انکے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری ہے ،ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ سائلین کے مسائل کاحل اور انہیں انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اور عوام کھلی کچہریوں میں دی جانے والی درخواستوں کے ازالے کے حوالے سے اطمینان بخش ہیں ، کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے میونسپل کاروریشن ، محکمہ مال ، صحت ، تعلیم ، پولیس و دیگر محکموں و اداروں سے متعلقہ شکایات پیش کیں جن کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے