• Tue. Sep 17th, 2024

دادو: بھان سعید آباد اور سی ایم سندھ کے گائوں واہڑ کے رہائشی سات سالا معصوم بچہ محبوب پنہور دو سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور سی ایم سندھ سید مراد علی شاہ کے علاج کے لئے کئے گئے واعدے بچے کے علاج میں کام نہیں آئے

Jan 31, 2020

دادو: بھان سعید آباد اور سی ایم سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی گھر واہڑ کے قریبی گائوں بچو پنہور کے رہائشی دو جماعت کے طالب علم محبوب علی پنہور دو سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، کینسر میں مبتلا بچے کے والد امیر بخش پنہور اور چچا منظور پنہور نے بتایا کہ 8 لاکھ سے زائد پیسے بچے کے علاج میں خرچ ہوگئے ہیں، ہم نے اپنے بچے کا علاج بہت کروایا یہاں تک کہ اپنا سب کچھ بیچ ڈالا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہے جو ہم اپنے بچے کا مزید علاج کروا سکیں، ہم مزدور اور مسکین لوگ ہیں مزدوری کر کے گہر کا جھولا چلا رہے ہیں، ہمارے میرے پاس جتنے بھی پیسے تھے وہ سب بچے کے علاج میں خرچ کر دئیے ہیں، ہم نے سی ایم سندھ سید مراد علی شاہ کو ووٹ دے کر کامیاب کرتے ہیں ہم نے ان کو بچے کے سرکاری علاج کی بار بار اپیلیں کی جس کے بعد انہوں نے ہمیں کراچی آنے کا کہا اور ہمارے بچے کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا وہاں پر ہمیں قسطوں میں 80 ہزار دیئے گئے جب وہ پیسے ختم ہوگئے تو بعد میں ہماری فون ریسوں بھی نہیں کی گئی، ہم نے بھر سی ایم سندھ سید مراد علی شاہ کو بڑے دکھ کے ساتھ یہ پیغام دیا اور کہا کہ ہم آپ کے گائوں کے رہنے والے ہیں آپ نے وعدہ کیا کے بچے کا سرکاری خرچ پر علاج کروائیں گے، مگر آپ کے وعدے صرف بولیں گئے لفظوں تک محدود رہ گئے ہیں، ہمارا بچا کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے، ہمارے بچہ موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، اور ہمارے پاس خانے پینے کے لیے کچھ نہیں ہے ہم دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر باجوا اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ بچے کی زندگی بچائے جائے.

اعجاز علی چانڈیو دادو 03403823466