• Tue. Sep 17th, 2024

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بری طرح سے ناکام تحصیل جہانیاں کے نواحی علاقہ رحیم شاہ میں گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول کے اطراف میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ۔

Jan 31, 2020

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بری طرح سے ناکام تحصیل جہانیاں کے نواحی علاقہ رحیم شاہ میں گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول کے اطراف میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ۔
جہانیاں)(تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول رحیم شاہ کے اطراف میں لوگوں نے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگا دیے ہیں۔جس کی وجہ سے تعفن پھیلنے کا خدشہ ہے۔اہل علاقہ نے بارہا اس مسئلے کے بارےمین انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی بھی کاروائی نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے روز بروز اس کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں اضافہ ہوتا چلا گیا ہے اور سکول کی چار دیواری کے ساتھ ساتھ کوڑے کرکٹ کے انبار لگ گئے ہیں اورجس کی وجہ سے طلباء میں مختلف قسم کے وبائی امراض کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا کے توسل سے انتظامیہ کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی مہم کلین اینڈ گرین پاکستان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کا فوری حل کریں تاکہ مستقبل کے معمار مختلف قسم کے وبائی امراض سے بچ سکیں۔
عمیر جٹ جہانیاں