• Tue. Sep 17th, 2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئےاور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں دھند کے پیش نظر آگاہی مہم جاری ہے۔

Jan 31, 2020

چیچہ وطنی ( (رپوٹر ذیشان ) ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئےاور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں دھند کے پیش نظر آگاہی مہم جاری ہے۔

جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شہزاد چیمہ روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف بس و ویگن اسٹینڈز،سکولز و کالجزمیں جاکر دھند کے دوران حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں بلکہ مختلف چوکس پر شہریوں کو آگاہی پمفلٹس،اور ماسک تقسیم کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرز بھی لگائے جا رہے ہیں تاکہ سموگ، دھند اور رات کے اندھیرےکی وجہ سے ہونے والے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لاتے ہوئے شہر یوں کی سڑکوں پر سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔اسی سلسلہ میں انسپکٹر عمرفاروق انچارج ٹریفک سیکٹر چیچہ وطنی کے ساتھ مل کر سلو موونگ گاڑیوں اور کرشنگ سیزن کو مد نظر رکھتے ہوئے گنے کی ٹرالیوں پر بھی ریفلیکٹر اسٹیکر لگائے گئے۔