• Sat. Jul 27th, 2024

وہاڑی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی..12 منشیات فروش, 4اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 23مجرمان اشتہاری گرفتار.ملزمان سے 7370گرام چرس, 161لیٹر شراب,30لیٹرلاہن اور1چالوبھٹی برآمد

Aug 26, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
وہاڑی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی..12 منشیات فروش, 4اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 23مجرمان اشتہاری گرفتار.ملزمان سے 7370گرام چرس, 161لیٹر شراب,30لیٹرلاہن اور1چالوبھٹی برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے گزشتہ تین یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12 منشیات فروش, 4اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 23مجرمان اشتہاری گرفتار.ملزمان سے 7370گرام چرس, 161لیٹر شراب,30لیٹرلاہن اور 1چالوبھٹی برآمدکی. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 10مقدمات درج کئے گئے. تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر تھانہ ٹھینگی, سٹی میلسی شیخ فاضل اور ٹبہ سلطانپور میں 4مقدمات درج کئے گئے. پانی چوری کرنے پر تھانہ صدر وہاڑی اور گگو میں 3مقدمات درج کئے گئے. آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے تھانہ دانیوال میں 1مقدمہ درج کیا گیا.