• Sat. Jul 27th, 2024

برطانیہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیر لائن کے طیارے کو حادثہ

Aug 26, 2019

(ندعیم کھوکھر بیورو چیف لاھور) ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے لینڈنگ کے دوران ایک پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے کے باعث انجن نمبر ایک کو نقصان پہنچا اور طیارے کو ہنگامی حالت میں سیالکوٹ ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اسی جہاز نے لاہور سے 350 مسافروں کو لے کر لندن کے لیے روانہ ہونا تھا۔ جہاز کا انجن خراب ہونے کے باعث لندن کی پرواز بھی 5 گھنٹے کے لیے تاخیر کا شکار ہو گئی۔