نیویارک (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدرماریہ سپنوزاسے ملاقات کی،ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے کیلئے کرداراداکرے،غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیرکواندھیروں میں دھکیل دیا،پاکستانی مندوب کاکہناتھا کہ بھارت نے کرفیوسے کشمیریوں کی آزادی سلب کررکھی ہے،اقوام متحدہ کی کشمیرپرتاریخی ذمہ داریاں ہیں۔
ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدرسے ملاقات ،مقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا
