• Sun. Sep 8th, 2024

پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنر کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج،حکم امتناع ختم

Aug 28, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنر کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئیں، عدالت نے پی سی بی کے قائم مقام الیکشن کمشنر کو کام سے روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا اور الیکشن کمشنر کے فیصلے کیخلاف متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزارنے کہا کہ آئین میں ترمیم کرنے سے پہلے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے بعد پہلا آئین غیر فعال ہوچکا ،ختم ہونیوالے آئین کے تحت دائر درخواستیں غیرموثرہونے پر مستردکی جائیں،تفضل رضوی نے کہا کہ نئے آئین کے نفاذ کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ اور ریجنل ایسوسی ایشنز تحلیل ہوگئیں،عدالت نے 15سے زائددرخواستیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دیں اورپی سی بی کے قائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمشنرکے فیصلے کیخلاف متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کریں۔