• Fri. Dec 1st, 2023

والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں کیونکہ ۔۔۔معروف ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

ByNews Time

Aug 28, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں، شادی سے متعلق سوال پر بات کرنا پسند نہیں۔

 انٹرویو دیتے ہوئے اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے ایک مرتبہ میرےسامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ اِن کی پیدائش پروالدہ خوش نہیں تھیں، وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراء ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ کہتی تھیں کہ جب تم پیدا ہوئی تو تم اتنی چھوٹی تھی کہ تم مرغی کی ٹانگ کے برابر تھی،میں یہ نہیں  کہتی کہ یہ میری ماں کی غلط سوچ تھی لیکن ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بیٹا بھی ہو اور بیٹی بھی ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے ساتھ میری امی نہ ہوں تو میں خود کو کبھی مینج نہ کر سکوں ۔اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ انہیں پنجابی زبان زیادہ نہیں آتی تاہم تھوڑے بہت الفاظ پنجابی زبان کے انہوں نے سیکھ لئے ہیں ،میری بہن میری بہترین دوست ہےاور میں ہر معاملے میں اس سے نہ صرف مشورہ کرتی ہوں بلکہ آخری فیصلہ بھی اسی کا ہوتا ہے۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی شادی کے متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *