• Sun. Sep 8th, 2024

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

Aug 28, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی پی ساوتھ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایڈمن عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی پی سی آئی اے عارف حنیف اور تینوں زونل ڈئی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہِ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت جاری کیں کہ محرام الحرام کے دوران منعقدہ مجالس کے مقامات، برآمد ہونیوالے ماتمی جلوسوں، مرکزی جلوس کی گزرگاہوں، مرکزی اجتماع گاہوں، اسماعیلی اور بوہری کمیونٹی سمیت دیگر مقامات کی سیکیورٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کوانتہائی مستعد اور متحرک رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں، مجالس کے مقامات پر لیڈیز پولیس سرچر کو تعینات کیا جائے اور لاوڈ اسپیکر کا استعمال مجالس وجلوس کے حدود میں ہی رکھا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا، مزید کہا کہ ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے جو جرائم پر قابو پانے کے لیے انتہائی محنت/جاںفشانی کے ساتھ شہر کا امن برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔