• Sat. Jul 27th, 2024

کراچی پی ایس 99 کے علاقہ جھنجھار گوٹھ میں چار کمسن بھائی بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب گئے

Aug 28, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز )کراچی پی ایس 99 کے علاقہ جھنجھار گوٹھ میں چار سگے بھائی برساتی پانی میں ڈوب گئے تین کی لاشیں نکالی گئی ایک کو زندہ تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر و حلقہ پی ایس 99 کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ جائے وقوعہ پہنچ کر ورثا سے اظہار افسوس کرتے ہوئے لاشیں اسپتال پہنچائی۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جھنجھار گوٹھ میرا حلقہ ہے واقعہ افسوس ناک ہے دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں۔ دوبارہ بارشیں شروع ہوچکی ہیں پچھلا پانی ابھی تک کھڑا ہے معصوم بچے لنگر کھا کر آرہے تھے بارش کے کھڑے پانی میں نہانے لگے تو ڈوب گئے۔ ان غریب لوگوں کی بدعا ان حکمرانوں کو لے ڈوبے گی، سندھ حکومت میں وزارتیں تبدیل کرنے سے کام نہیں چلے گا حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ محکموں سے چہرے اور نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں لیکن عوام کے حقوق کے لئے کوئی کام نہیں کرتا ہے۔ چار معصوم بچے بارش کے گندے پانی میں ڈوب گئے اگر سندھ حکومت عملی اقدامات اٹھاتی اور پانی نکلواتی تو یہ حادثہ پیش نہ آتا۔