• Sat. Jul 27th, 2024

صبح سویرے ڈالر مہنگا ہو گیا

Aug 29, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)کاروبارکے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر اضافہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قدر میں 24 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 50 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی آغاز پر ہی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 584 کی سطح پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں بہتری کا سلسلہ شروع ہو ا اور اب 304 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 30 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔