• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

واٹربورڈ کی پہلی ترجیحی شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم ہے۔ انجینئر اسداللہ خان

Aug 29, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کی پہلی ترجیحی شہریوںکو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم ہے واٹربورڈ اپنے محدود وسائل سے کراچی کیلئے سیکڑوں کلومیٹر دور سے پانی لاکر شہر کے دوردراز علاقوں میں اس منصفانہ تقسیم یقینی بناتا ہے، شہر کے آخری سرے پر دستیاب پانی پہنچانے کیلئے واٹربورڈ کے ماہرین تیکنیکی مسائل کے باوجود تمام ترکوشش کرتے ہیں ، واٹربورڈشہر کے آخری سرے پر واقع کیماڑی سمیت دیگر علاقوںبشمول جزائر کو سطح سمندر سے لائن بائی پاس کرکے پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے منصوبہ پر عمل درآمد کرے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل اور رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کی قیادت میں آنے والے منتخب نمائندوں اور علاقہ عمائندین کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اور وفد کے اراکین نے ایم ڈی واٹربورڈ کو ان کے حلقہ انتخاب کے مکینوں کو درپیش پانی اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، غیرقانونی کنکشن لے کر شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے ، رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے تجویز پیش کی کہ پی آئی سی ٹاور سے جنگل شاہ تک سمندر کے اندر سے فراہمی آب کی لائن بائی پاس کرکے ڈالی جائے ، اس اقدام سے پانی چوری اورلائن لیکیجز کے واقعات کا تدارک ہوگا ،ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اراکین اسمبلی کی تمام تجاویز و مسائل توجہ سے سنے اوران کے فوری حل کیلئے اجلاس میں موجود واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران اور انجینئرز کو موقع پر ہی احکامات جاری کیئے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے رکن قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ واٹربورڈ کیماڑی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی کیلئے سطح سمندرسے پانی کی لائن ڈالنے کے منصوبہ پر عملدآمد کرے گا جبکہ فراہمی آب کی لائنوں سے لیکیجز کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کیئے جائیں گے ،اجلاس میں دیگر کے علاوہ واٹربورڈ کے چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ، سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد ریاض ، ایگزیکٹیوانجینئر عرفان اللہ خان ، تنویر احمد ،ناصر اور دیگر موجودتھے۔