• Sun. Sep 8th, 2024

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تاجروں کے وفد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

Aug 30, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تاجروں کے وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی، خالد تواب، نور الرحمان ، عبد المجید ، شاہین سروانہ اور سعود الرحمان شریک تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی روک تھام کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ ملاقات میں وفد نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ریاستی ظلم و تشدد کی پرزور مذمت کی، بزنس کمیونٹی کشمیر کاز کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفد نے کشمیر کے سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے موقف کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی اور انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہم اپنے کشمیری بہن و بھائیوں کی حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت جاری رکھےں گے۔ وفد نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر تاجر برادری نے بھرپور انداز میں ساتھ دیتے ہوئے آج دوپہر 12 بجے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مختلف علاقوں میں اکھٹے ہوئے۔