وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)پولیس تھانہ سٹی وہاڑی کی کاروئی گھروں میں وارداتیں کرنے والا منظم پی پی گینگ گرفتار لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی شاہد اسحاق گجر نے سب انسپکٹر افتخار حسین, اعجاز احمد اے ایس آئی اور ٹیم کے ہمراہ گھریلو سامان چوری کرنے والے بدنام زمانہ اور منظم پی پی گینگ کے تین ارکان سرغنہ عبدلطیف عرف پی پی۔عمران عرف مانی اور شیر عرف شیرا کو شب و روز کی محنت اور جدید سائنسی طریقہ کار کو اپناتے ہوۓ ٹریس کر کے گرفتار کیا ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے. ملزمان رات کی تاریکی میں گھریلوسامان چوری کرتے تھے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں ایل ای ڈیز۔ووفر اسپیکر۔ٹی وی۔ڈی وی ڈی پلیر۔ مونو موٹر پمپ۔موٹرسائکل پارٹس ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائکل رکشہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
پولیس تھانہ سٹی وہاڑی کی کاروئی گھروں میں وارداتیں کرنے والا منظم پی پی گینگ گرفتار لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی برآمد
