• Mon. Jul 22nd, 2024

اداکارمحسن عباس کی اہلیہ کی خلع کی درخواست پر نوٹس جاری،جواب طلب

Sep 4, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے خلع کی درخواست پر نوٹس جاری کردیاگیا ،عدالت نے محسن عباس سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارمحسن عباس کی اہلیہ کے خلع کی درخواست پرسماعت ہوئی،فیملی عدالت کے جج بابرندیم نے درخواست پرسماعت کی ،محسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شوہرذہنی مریض ہے ،میری دیکھ بھال نہیں کرسکتا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے، عدالت نے درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبرتک ملتوی کردی۔