• Mon. Sep 16th, 2024

بھارت میں 11سالہ بچے نے اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر 8سالہ بچی کو سکول کے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Sep 5, 2019

ممبئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارت میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ،اب ایک 11سالہ بچے نے دو بڑے بھائیوں کے ساتھ مل کر سکول کے واش روم میں 8سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے باغ پت کی رامالا گاو¿ں کے سکول میں 11 سالہ لڑکے اور اس کے بھائیوں نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس میں شکایت درج کرانے گئے تو ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے صلح کے لیے دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔متاثرہ لڑکی کے انکل کا کہنا ہے کہ جب واقعہ کا علم ہوا تو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور علاقے کے بزرگ افراد کی جانب سے خاموش رہنے کا کہا گیا جبکہ سکول ٹیچر بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔