• Sat. Jul 27th, 2024

پاک سری لنکا سیریز ، کم سے کم ٹکٹ کتنی رکھی گئی ہے اور کب سے فروخت شروع ہو گی ؟ خوشخبری

Sep 5, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے تاہم ٹی ٹوینٹی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے ۔ضرور پڑھیں: “تھانوں میں پولیس تشدد ایک عام سی بات ہے، چند ماہ پہلے. . . ” پنجاب پولیس کی حراست میں ملزمان کی ہلاکت پر فوادچوہدری نے انتہائی افسوسناک انکشاف کردیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کی ٹکٹوں کی فروخت 11 ستمبر سے شروع ہو جائے گی ، پہلے مرحلے میں ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ نجی کوریئر کمپنی کے بوتھ سے بھی ٹکٹیں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کراچی میں 27 ، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں ۔ سندھ حکومت نے میچز کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات تشکیل دینے کا اعلان کر دیاہے جبکہ مہمان کھلاڑیوں کو بھی سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

یادر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کو چ اور چیف سلیکٹر تعینات کر دیا ہے جبکہ وقار یونس قومی ٹیم کے باولنگ کوچ ہوں گے تاہم ابھی بیٹنگ کوچ کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے ۔