نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)سابق جج بھارتی سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنامودی کی شعبدہ بازیوں جیسا ہے ،لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اورہندوتواپرجیتا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق جج بھارتی سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام ادارے کھوکھلے ہو چکے ہیں،بھارت کے زیادہ تر ادارے کرپشن کا شکارہیں ،بھارت کو انقلاب فرانس جیسی صورتحال کا سامنا ہے ،سابق جج بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنامودی کی شعبدہ بازیوں جیسا ہے ،لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اورہندوتواپرجیتا گیا،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی عوام صدمے میں ہے ،یہ صدمہ بری معاشی صورتحال کے باعث ہے ۔
مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنامودی کی شعبدہ بازیوں جیسا ہے ،سابق جج بھارتی سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو
