• Fri. Apr 19th, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اچانک بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا لیکن کیوں ؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

Sep 6, 2019

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے 9 اور دستمبر کو کیا جانے والا بھارت کا دورہ منسوخ کر دیاہے 

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کر کے دورہ منسوخ کرنے سے متعلق آگاہ کیا اور الیکشن کو وجہ قرار دیاہے جو کہ اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے جارہے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم اور اسرائیلی وزیراعظم نے دورے کی منسوخی سے متعلق اتفاق کر لیا ہے اور الیکشن کے بعد دورے پر متفق ہو گئے ہیں ۔یہ دوسری مرتبہ ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا ہے اس سے قبل اپریل میں کیا گیا تھا ۔۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دو برس قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔