• Tue. May 14th, 2024

پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سی وی پر آزادی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا، پی ٹی آئی سندھ کے اراکین اسمبلی سمیت رہنمائوں کی شرکت

Sep 6, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز )کراچی پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سی وی پر آزادی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا، پی ٹی آئی سندھ کے اراکین اسمبلی سمیت رہنمائوں نے شرکت کی۔ ریلی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت مکڈولنڈز سے ولیج ریسٹورنٹ تک نکالی گئی۔ پی ٹی آئی سندھ کے ایم این اے آفتاب صدیقی، شکور شاد، جئہ پرکاش اکرانی، اراکین سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، شاھنواز جدون،کریم بخش گبول، رابستان خان، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری محفوظ عرسانی، حنید لاکھانی مظفر شجراع سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء آزادی پریڈ کی طرح فوج پریڈ بھی کی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنا خون بھی دینا پڑا تو دیکر کشمیر کی آزادی لیں گے، وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں کشمیر بھی پاکستان بنے گا پوری قوم جاگ چکی ہے سرحدوں پر جانا پڑا تو سب جائیں گے، یوم دفاع کے موقعہ پر پاکستان سمیت کشمیر شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کو بھلایا نہیں جاسکتا وہ زندہ رہتے ہیں، عوام میں اس وقت بھی 1965 والا جذبہ موجود ہے۔ پوری قوم متحد ہے۔ 1984 میں خالستان کے نام پر بھارت نے سکھوں کا قتل عام کیا، کسی نے آواز نہیں اٹھائی آسام میں سب سےزیادہ مسلمانوں پر بھارت نے ظلم کیا، تب وزیر اعظم عمران خان نہیں تھے، آج نیا پاکستان ہے جس کا دلیر لیڈر عمران خان ہمارا کپتان ہے، آج پچاس سال بعد ڈبوں میں بند پڑی ہوئی قراردادیں بھی باہر آگئی ہیں، او مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا 22 کروڑپاکستانی قوم پاک فوج اور کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیریوں کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے، ہر جمعے کو پاکستان کی عوام کشمیر کے خاطر نکلے گی،دنیا کا بتائیں گے کہ ہماری دل کی ڈھڑکیں کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتی ہیں۔ آج پوری سندھ میں یوم دفاع پر کشمیری عوام کے خاطر عوام نکلی ہے، ہم نے اپنے شہداء کی قربانیاں بھی کشمیری عوام کی جھولیوں میں ڈال دی ہیں۔ مودی ایک دہشتگرد لیڈر ہے ان کو سزا ضرور ملے گی۔