• Sat. Jul 27th, 2024

عشرہ محرم الحرام 2019 محرم الحرام کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ القائم سنٹر بارسلونا سپین میں مجلس کا انعقاد ہوا.

Sep 7, 2019

بارسلونا (نیوز ورلڈ یورپ) مجلس عزا میں خطیب آلٍ محمد سید علی کاظم آف (یوکے) نے موضوع اسلام دین ہدایت ہے پر مفصّل بیان کیا. انھوں نے اپنے بیان میں کہا اسلام بیشک دین ہدایت ہے قرآن پاک آیت (اللہ وہی ہے جس نے اپنا رسول ارسال کیا )کائنات کا کر جو مرکز و محور ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہستی ہے سید علی کاظم نے محرم کی مجلس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کوئی سارا روضے رکھے لیکن رمضان کے روضوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا اسی طرح کوئی بندہ سارا سال عزا داری کرئے وہ محرم کے 10 دنوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
“اچھی ہیں وہ زبانیں جو ذکر آل محمد پہ بولتی ہیں ”

انھوں کہا کہ اگر دنیا کہ مان جاتی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم معصوم ہیں تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کسی غیر معصوم کو دعوت نہ دیتی ۔ لوگوں نے لکھا کہ بنی لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے ۔ خطیب صاحب نے کہا کہ یزید کہتا تھا کہ کوئی وحشی نہیں آتی تھی بنی ہاشم نے حکومت کے لئے ڈھونگ رچایا تھا ۔ لیکن حسین علیہ السلام نے دفاع رسالت کر کے دکھا دیا ،اور آج چودہ سو سال بعد بھی حسین علیہ السلام کا ممبر دفاع رسالت کررہا ہے۔
مقامی مقررین میں قلب عباس، کرامت جعفری اور ذاکر حُر عباس نے بھی خطاب کیا.
نقیبِ ممبر کے فرائض سید سبط الحسن شاہ نے انجام دیئے.
مجلس کے آخر میں پُرسہ ماتم داری لنگرِ حسینی وسیع انتظام تھا.